رحیم یار خان(این این آئی)شوہرنے میکے بیٹھی ناراض بیوی کو بیٹے سمیت قتل کرکے خودکشی کرلی،فائرنگ سے متقولہ کی والدہ اور چچازخمی ہوگئے،ڈی پی او نے نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق شیخ زید ائیرپورٹ کے قریبی علاقے نورے والی میں سسرال بیٹھی ناراض بیوی کو منانے گئے شہری کا تلخ کلامی پر بیوی،بیٹے کو فائر مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو فائر مار کر خود کشی کرنیکا معاملہ ،فائرنگ سے مقتول بیوی کا چچا ،ماں زخمی ہوئے ،ڈی پی او کے نوٹس پرپولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔
پولیس ترجمان کے مطابق محمود نامی شہری کا اپنی ،بیوی بیٹے کو فائر مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کا واقع ،ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا نوٹس،فائرنگ سے مقتولہ کی والدہ ،چچا ، زخمی ہوئے جنہیں علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل آصف رشید ،ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، زخمیوں کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق محمود نامی شہری اپنی ناراض بیوی منانے کے لیئے سسرال گیا تھا تلخ کلامی پر واقع پیش آیا پولیس موقع پر فرانزک ٹیم کو طلب کر کے تمام شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مزید کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد کا معاملہ کے حقائق جاننے کے لئے جائے وقوعہ کا دورہ مزید تحقیقات ،قانونی کارروائی جاری ۔