اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگراختلافات کے باعث 24 نومبر احتجاج متاثر ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی نے پارٹی قیادت کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر اختلافات کے باعث 24 نومبر کا احتجاج متاثر ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا مین تیسرا دور حکومت ہے، پہلے پرویز خٹخک، پھر محمود خان اور اب علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہیں، انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ اور وزیروں کی کرسیاں بدلتی رہیں گی مگر اختلافات نہیں ہونے چاہیئں، ہر کوئی ہر وقت سیاسی عہدوں پر نہیں رہتا،عہدے اور کرسیاں بدلتی رہتی ہیں۔