سکھر(این این آئی)سکھرکے علاقے شالیمار میں شوہر نے بچوں سے ملنے کیلئے آئی ناراض بیوی اور ساس پر مبینہ تشدد کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے تشدد سے اس کی بیوی اور ساس زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم شوہر نے 2سال قبل دوسری شادی کرلی تھی، اس کی پہلی بیوی نے خلع کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔بیوی نے الزام عائد کیا کہ 4 ماہ سے والدین کے گھر ہوں، بچوں سے ملنے آئی تو ملزم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔