بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں شدید برف باری سے نظام زندگی درہم برہم

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے اور سفر میں رکاوٹوں کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق خطے میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، جس سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں،بابوسر ٹاپ اور خنجراب پاس سمیت اہم راستے برفباری کے باعث بند ہو گئے ہیں جس سے پاکستان اور چین کے درمیان سفر میں خلل پڑ رہا ہے۔

حکام نے تصدیق کی کہ خنجراب پاس پر متعدد گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ راؤنڈو کے مقام پر چٹان گرنے سے بلتستان روڈ بلاک ہوگئی ہے۔ تاہم حکام نے کہا کہ سڑک کو آج (ہفتہ) تک ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے ہنزہ، نگر، غذر، اسکردو، شگر اور گھانچے اضلاع میں 16 نومبر تک شدید برف باری جاری رہنے کا انتباہ دیا ہے اور رہائشیوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…