رحیم یارخان (این این آئی)رحیم یار خان میں اسمارٹ واچ واپس مانگنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دوست کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صادق آباد سجاول پل پر پیش آیا تھا۔فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔