اسلام آباد (این این آئی)وزارتِ داخلہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ پی ٹی اے کو لکھے گئے وزارت داخلہ کے خط میں کہا گیا کہ دہشت گرد وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں، وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق وی پی این استعمال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں جبکہ وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ پی ٹی اے کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مجاز اداروں کی ہدایت پر بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروسز عارضی معطل کی گئی ہیں۔