جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

دھند سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر، 11 پروازیں منسوخ

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے،شدید دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ کر دی گئی ،3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا اور 53 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد پی کے 340، 341، لاہور کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کر دی گئیں۔

جدہ سے لاہور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 739، مسقط سیالکوٹ کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 281،282 اور اسلام اباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں۔دوحہ سے ملتان پہنچی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 616 اسلام آباد اتاری گئی اور موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو اسلام آباد سے واپس ملتان لایا گیا۔جدہ سے لاہور کی پرواز ایس وی 738 کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جبکہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو لاہور ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔

لاہور سے کوالالمپور کی پرواز او ڈی 132 اور لاہور سے بینکاک کی پرواز ٹی جی 346 بھی صبح تک ٹیک آف نہ کر سکی تھی۔کراچی سے اسلام آباد کے مابین 7 اور کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔لاہور ایئر پورٹ پر آمد اور روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔لاہور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…