بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

رکن بلوچستان اسمبلی دو مرتبہ کوشش کے باوجود حلف نہ اٹھا سکے، ویڈیو وائرل

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اقلیتی رکن اسمبلی اشوک کمار کے حلف اٹھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، وہ کوشش کے باوجود دو مرتبہ اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے ساتھ درست حلف نہ اٹھا سکے، بعد میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اشوک کمار کو اپنے پاس بلا کر حلف لیا۔

بلوچستان اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے اشوک کمار نے صوبائی اسمبلی کے اقلیتی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے ان سے حلف لیا۔اشوک کما ر کبھی اسپیکر سے پہلے ہی جملے ادا کرتے تو کبھی اسپیکر کی آواز ان تک نہیں پہنچتی، جس کی وجہ سے وہ بولتے بولتے رک جاتے، اشوک کمار کے قریب بیٹھے رکن اسمبلی علی مدد جتک انہیں حلف پڑھنے کا طریقہ بھی بتاتے رہے۔

جب اشوک کمار اپنی نشست پر کھڑے ہوکر حلف نہ لے سکے تو اسپیکر نے انہیں اپنے پاس بلاکر حلف لیا۔اشوک کما ر اقلیتی رکن اسمبلی سینٹ پیٹرک مسیح کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…