پھولنگر (این این آئی)پھولنگر کے علاقہ میں پسند کی شادی پر جواں سالہ حاملہ لڑکی کو قتل کردیا گیا۔نواحی گاؤں کھڈیاں میں پسند کی شادی کرنا نوجوان لڑکی کا جرم بن گیا،مقتولہ طیبہ ابراہیم کی فیملی اسے سسرال والے گھر سے بہانے سے گھر لے جا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا،مقتولہ نے کچھ عرصہ پہلے جہانگیر خاں نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی ۔
خاتوں طیبہ کی عمر21سال تھی اور وہ سی ایس ایس کی سٹوڈنٹ تھی جو شہر لاہور سے اپنی تعلیم کی تیاری کر رہی تھی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سرائے مغل پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس نے خاوند کی مدعیت میں 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔خاوند نے بتایا کہ میری بیوی طیبہ تین ماہ سے حاملہ بھی تھی جسے ظالموں نے بیدردی سے قتل کردیا ہے۔