جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی جاتی ہے تو پاکستان کی ترقی رک جاتی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مخالفین کےپاس بولنے کیلئے کچھ نہیں،تنقید صرف اس بات پر کی جاتی ہے آپ کے پاس کپڑے کون سےہیں،پرس کون ساہے؟سیاسی رہنماؤں کے خلاف گالم گلوچ کی جارہی ہے ،لندن میں چھوٹے چھوٹے بچے گاڑیوں کے پیچھے بھاگ رہےہیں ،مجھے کہاجارہاہے پاکستان میں علاج کیوں نہیں کراتیں؟مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے۔سوشل میڈیا پر کہاگیاکہ مجھے کینسر ہوگیاہے جو بالکل غلط ہے۔انہوں نے مزید کہا پنجاب میں 25روپے والی روٹی کو 12روپے پر لے کر آئےہیں،پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کام کررہےہیں۔مخالفین کا کام تنقید کرناہےمگر تنقید بھی درست انداز میں کریں،پنجاب میں مزدوروں،کسانوں اور دیگر طبقے کے لوگوں کیلئے کام کررہےہیں۔ پاکستان کے حالات بدل رہےہیں،لوگوں کی زندگی میں آسانیاں آرہی ہیں،تحریک انصاف نے باربار احتجاج کی کال دی مگر کوئی لوگ نہیں آئے،تحریک انصاف کو مجبورا خیبرپختونخوا سے لوگوں کو لاناپڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…