ڈیرہ غازیخان (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو اسموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمران دنیا کے پْر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا ہے کہ عوام کی فکر نہیں جو اس سموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے۔