میانوالی (این این آئی)میانوالی میں دریائے سندھ کے کنارے غیر قانونی سونا تلاش کرنے والوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کی ہے۔کالا باغ پولیس نے 50 افراد پر مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ہیوی مشینری سمیت کھدائی کا سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔