اتوار‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2024 

ملک کے کئی شہروں میں دھند ،سموگ کا راج ،محکمہ موسمیات کی بارش ،برفباری کی پیشگوئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔اسلام آباد و گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ اسموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تا ہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں صبح و شام کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح و رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں د ھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا تاہم پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں صبح و رات کے اوقات میں سموگ/ دھند پڑنے کی توقع ہے۔کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



کالم



چھوٹی چھوٹی باتیں


اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…