منگل‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2026 

کراچی ایئر پورٹ آنے والے شہریوں پر نئی پابندی لگانے کا فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت آنے والے شہری مذکورہ شرط پوری کیے بغیر داخل نہیں ہو سکیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپوٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی ساتھ رکھنا ہوگی۔ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو سیکورٹی اہلکاروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اب ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ میں داخل ہوسکیں گے، جن شہریوں کے پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ایئرپورٹ کی حدود میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے سیکورٹی کیلئے اقدامات کرلیے، اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشت گرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ذرائع کا خبر کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…