لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔سرکاری وکیل فرخ لودھی نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان پر پنجاب میں مجموعی طور پر 54 مقدمات درج ہیں۔بانی پی ٹی آئی پرلاہور میں 21، راولپنڈی ڈویژن میں 19، گوجرانوالہ میں ایک، شیخوپورہ میں 7جبکہ فیصل آباد میں 5مقدمات درج ہیں۔