جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈ لیولر کا اعلان

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کا انعامی پیکیج متعارف کرا دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے گندم کے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولر کا اعلان کر دیا گیا، ساڑھے 12تا 25ایکٹر رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کسانوں کیلئے 1000لینڈ لیولرز مفت دیئے جائیں گے، 25ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کرنے والے کسانوں کو 1000گرین ٹریکٹرز بالکل مفت ملیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورا ساتھ دیں گے، کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ان کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے، پنجاب میں کاشتکار کی خوشحالی اور زراعت کی بحالی اولین ترجیح ہے، گندم کی کاشت پر کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے بلاسود معیاری بیج، کھاد اور پیسٹی سائیڈ مہیا کی جا رہی ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ چند ماہ میں کاشتکاروں کیلئے ایسے ریکارڈ پراجیکٹ شروع کئے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، گندم کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز اور لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹر اور لینڈلیولرز کے لئے ایگری کلچر کی ویب سائٹ اور فیس بک پر رجوع کر سکتے ہیں، گندم کے کاشتکار متعلقہ محکمہ زراعت کے توسیع آفس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…