جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بانی پی ٹی آئی پھر آئینگے، سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں رجیم چینج آئی تھی، علی محمد خان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئینگے ،سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی،سوائے اللہ کے دنیا کی کسی طاقت یا شخص سے امید نہیں،پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی بہتری کیلئے قانون سازی کی حمایت کی ،آئینی ترمیم پر حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ 2ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے ،کیا قومیں اپنے ہیروز کے ساتھ یہ سلوک کرتی ہیں؟ قوم کے لیڈر نے ہمیشہ کہا ملک میرا، فوج بھی میری اور ادارے بھی میرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا خاتون وزیراعلی کے ہوتے جو ہماری خواتین کیساتھ ہو رہا ہے وہ ٹھیک ہے؟ ،اگر آپ یہ نہیں کر رہے کوئی اور کر رہا ہے تو آپ کرسی چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہریار آفریدی جس طرح جیل میں رہا، مراد سعید جس طرح رہ رہا ہے، کیا یہ جائز ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب آپ حق کے راستے پر ہوتے ہیں تو مشکلات آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوائے اللہ کے دنیا کی کسی طاقت یا شخص سے امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوبارہ آئینگے اور سفر دوبارہ وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے رجیم چینج آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم جس طرح پاس کی گئی وہ فسطائیت آج بھی جاری ہے، آئینی ترمیم پر اپوزیشن سے حکومت نے رابطہ کیوں نہیں کیا؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے قانون سازی کی حمایت کی ہے، آپ نے پارلیمنٹ میں بحث کیوں نہیں کروائی؟۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ادارے کی مضبوطی چاہتے ہیں، پارلیمنٹ میں اسے لانا چاہئے تھا، سپریم کورٹ کی طاقت کو کم کیوں کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی امریکی لیڈرشپ ایسا نہیں کرے گی جو بائیڈن حکومت میں ہو رہا تھا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…