ایبٹ آباد(این این آئی)ایبٹ آباد میں گلیات کے جنگلات میں آگ لگ گئی، آتشزدگی سے ہزاروں درخت اور پودے جل گئے۔گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد مقامی انتظامیہ یا محکمہ جنگلات کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائی تاحال شروع نہیں کی گئی۔جنگلات میں آگ لگنے سے جنگلی حیات بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان چمن کے قریب کوہ سلیمان میں چلغوزے کے جنگلات میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دونوں اطراف میں واقع چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے خیبر پختونخوا کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا۔