اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ وینا ملک کا مفتی قوی بارے بڑا انکشاف‎

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ مفتی قوی تمام اداکاراوں کی خفیہ انداز میں نگرانی کرتے ہیں ،انہوں نے مجھے بھی کہا آپ کا حسن و جمال ہے۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں کام کرکے بہت مزہ آیا لیکن مذکورہ شو کرنے کے بعد دھمکیاں بھی ملیں۔انہوں نے بتایا کہ شو کا حصہ بننے سے قبل تحریری معاہدہ ہوتا ہے،جس میں ہر چیز واضح لکھی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بگ باس کی شوٹنگ کیلئے 56کیمرے گھر کے اندر اور اتنے ہی کیمرے گھر کے باہر ہوتے ہیں جو ہر وقت ہر کسی کی ہر چیز ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں اور سب نظر آ رہا ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بگ باس میں کام کرنے کے بعد مفتی قوی نے میرے متعلق باتیں کیں جس پر نے ان سے سوال کیا کہ انہیں کیسے پتا چلا کہ ان کے ساتھ کیا کیا ہوا؟ جس پر وہ مزید بھڑک گئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ مفتی قوی نے کہا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو ان کی ہر چیز کا علم ہے، وہ ان سے متعلق ہر معلومات رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت ہر چیز دیکھتے ہیں۔وینا ملک نے بتایا کہ مفتی قوی نے کہا کہ میں تمام اداکاراوں کی خفیہ نگرانی کرتا ہوں اور مجھے اداکارائوں سے متعلق ہر چیز کا علم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتی قوی نے مجھے کہا تھا کہ آپ کا حسن و جمال ہے، جس پر سوال کیا کہ آپ کو حسن و جمال کا کیسے پتا چلا؟۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…