بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

دیوالی تاریکی پر روشنی کی فتح کے جشن کی عکاس ہے’ شہباز شریف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دیوالی تاریکی پر روشنی اور امید کی مایوسی پر فتح کے جشن کی عکاسی کرتی ہے۔ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہندو برادری کو میری جانب سے دیوالی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں، دیوالی مناتے وقت سب مل کر مستقبل کو مثبت سوچ اور اتحاد کے نظریے سے دیکھیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں تنوع پر فخر کرتے ہیں جو ہمارے قومی دھارے کو مزید مضبوط بناتا ہے، پاکستان میں متحرک ہندو برادری کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں عقائد کا تنوع ہمارے لوگوں کے درمیان لچک اور اتحاد کا حقیقی ذریعہ ہے، حکومت ان اقدار کو برقرار رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے روشنیوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں میں امن اور خوش حالی لائے۔اپنے پیغام میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دعا ہے کہ روشنیوں کا یہ تہوار ہمارے ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں میں اتحاد اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں کو پروان چڑھائے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…