جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران عیسائی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران عیسائی لڑکی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی۔ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں جس دوران فیصل آباد میں ان کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے شرکا میں شامل ثمرین نامی عیسائی لڑکی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مذہب تبدیلی کی خواہش کا اظہار کیا۔

عیسائی لڑکی کی خواہش پر ڈاکٹر ذاکر نے ثمرین سے سوال کیا کہ کیا آپ خدا کی وحدانیت کا یقین رکھتی ہیں؟ جس پر عیسائی لڑکی نے اقرار کیا کہ بے شک اللہ ایک ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے عیسائی لڑکی سے سوال کیا کہ کیا وہ مانتی ہیں کہ محمدۖ اللہ کے آخری رسول ہیں؟ جس پر لڑکی نے اثبات میں جواب دیا۔ بعد ازاں ثمرین نے بھرے مجمع میں اقرار کیا کہ وہ بغیر کسی جبر کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر رہی ہے۔ثمرین نے کہاکہ اس نے اپنے اردگرد موجود اسلامی بہن بھائیوں سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔ثمرین کی تصدیق کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکی کو کلمہ شہادت پڑھایا ،اس دوران پنڈال ‘اللہ اکبر’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…