بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اسلم گھمن کو کمرے سے باہر نکال دیا گیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو باہر نکال دیا گیا۔پیر کو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سلمان اکرم راجہ، زرتاج گل، اسد قیصر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، محمد خان، شاندانہ گلزار، خواجہ شیراز، عاطف خان اور شاہد خٹک شریک ہوئے۔

دورانِ اجلاس جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی کے نامزد لوگوں کے ناموں پر مباحثہ کیا گیا اور شوکاز وصول کرنے والے ممبران اسمبلی کے استعفوں بھی غور کیا گیا،اس دوران اسلم گھمن کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا،وہ روم نمبر فائیو پہنچے تو انہیں باہر جانے کو کہا گیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں موجود ارکان نے اسلم گھمن کی شرکت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جن کو شوکاز جاری ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے۔اسلم گھمن کے باہر آنے پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سر آپ کو باہر کیوں نکالا گیا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نماز پڑھنے جا رہا ہوں۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…