اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیا ن میں زین قریشی نے پی ٹی آئی کی جانب سے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، آزادانہ، شفاف انکوائری اور پارٹی حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی پارٹی، اپنے لیڈر عمران خان اور اپنے والد کے وفادار تھے اور رہیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں