اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان نے شادی سے متعلق ہانیہ عامر کو کیا مشورہ دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ہانیہ عامر کو شوبز میڈیا میں متعارف کرانے والی ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کو شادی کرنے سے متعلق مشورے دیدیے۔عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر باصلاحیت فنکارہ ہیں اور مجھے فخر ہے کہ اسے شوبز انڈسٹری میں لانے والی میں ہی تھی۔

ریحام خان نے مزید بتایا کہ میری فلم جانان میں ہانیہ عامر واحد اداکارہ ہیں جنھیں میں نے سلیکٹ کیا تھا۔ اس وقت ہانیہ صرف 17 برس کی تھیں۔ریحام خان نے ہانیہ عامر کی شادی کی خبروں پر کہا کہ اس نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

اس لیے وہ اس وقت شادی کے بجائے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے حوالے سے رحام خان نے کہا کہ جب میں نے سنا کہ ایسا ہونے جا رہا ہے تو بہت خوشی ہوئی۔ریحام خان نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ لڑکی اداکاری کی فیلڈ میں بہت آگے جائے گی اور جیسا میں سوچتی ہوں، ایسا اکثر ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…