اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بورے والا کے نواحی گاؤں 98 ای بی بورے والا میں دوں بھائی کے درمیان باپ کی قل خوانی پر ہونے والے خرچے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ کی قل خوانی پر ہونے والے خرچ پر دو بھائی میں تکرار ہوا جس پر ناصر نے فائرنگ کر کے فہد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایکسپریس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کاشف رضا موقع پر پہنچ گئے پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔