پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش، دلہا گرفتار

datetime 18  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنا کر دلہا سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔پیسوں کی لالچ میں 12سالہ بچی کی بڑی عمر کے مرد سے شادی کروانے کی اطلاع پر رائیونڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زبردستی شادی کروانے والی والدہ سمیت شادی کا خواہشمند دلہا ، گواہ اور قاری کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو 15پر اطلاع بچی رانی کے بھائی محمد شریف نے دیتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ پیسوں کے عوض 12سالہ بہن کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کروا راہی ہے، جس پر پولیس نے بچی کو دارالامان کے حوالے کرکے ذمے داران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔گرفتار ملزمان میں دلہا محمد امتیاز، دلہا کی والدہ ،گواہان میں گلفام مرتضی اور سجاد احمد اور قاری محمد سرور شامل ہیں۔ بروقت کارروائی کرنے پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…