بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نجی کالج کی طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ درج

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نجی کالج کے طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کے واقعے کا مقدمہ ڈیفنس اے تھانے میں درج کرلیا گیا ۔پولیس کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کیساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبر وائرل ہوئی، واقعہ کی تصدیق کے لئے مختلف طلبا وطالبات سے پوچھا گیا ، متعلقہ لڑکی اور اسکے والدین نے اس واقعہ کی مکمل تردید کی ہے ۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی دو اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی، 11اکتوبر تک اس کا علاج اتفاق اور جنرل ہسپتال میں کیا گیا جہاں اسے 15دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا گیا، بیٹی چوٹ لگنے کے بعد نہ کالج گئی نہ کہیں اور، ویڈیو سے خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق والدین نے کہا کہ ویڈیو محض بدنام کرنے کیلئے بنائی گئی، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، واقعہ سے طلبہ اور عوام الناس کو حکومتی اداروں کیخلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بھٹکایا گیا، اشتعال دلوا کر احتجاج کرنے پر مجبور کیا گیا، جس سے مشتعل افراد نے جلائو گھیرائو اور توڑپھوڑ کی ، واقعہ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ بارے ڈس انفارمیشن اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف انکوائری کیلئے ایف آئی اے نے سائبر کرائم سیل کی 7رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…