بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

میری جان خان سے زیادہ قیمتی نہیں، 15 اکتوبرکو احتجاج کی قیادت کرونگا’ حماد اظہر

datetime 14  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میری جان عمران خان سے زیادہ قیمتی نہیں 15 اکتوبر کو احتجاج کی قیادت خود کروں گا۔ایکس ( ٹوئٹر ) پر جاری ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ سب سے زیادہ خطرہ مجھے ہے،کہا جاتا ہے کہ اگر میں گرفتار ہوا تو مجھے قتل کردیا جائیگا یا پھر بدترین تشدد کا نشانہ بنایہ جائے گا لیکن میری جان عمران خان کی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہے، اگر مجھے اس مرد قلندر کیلئے ، پاکستان کیلئے اور اللہ کی زمین کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینا پڑا تو میں دوں گا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان تک ہمیں رسائی نہیں دی جاتی تو میں 15 اکتوبر کو خود باہر نکل کر احتجاج کی قیادت کروں گا اس احتجاج میں میں اکیلا نہیں ہوں گا، پر عزم اور محبت وطن عوام کا سمندر میرے ساتھ ہوگا۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے جو اس قوم کو مایوسی اور دلدل سے نکال سکتا ہے ، پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈر اور عہدیدار 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں اور جو نہیں پہنچے گا وہ اس دن کے بعد ٹکٹ ہولڈر اور عہدیدار نہیں رہے گا۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چین، روس اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، تحریک انصاف نے شرط لگا رکھی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادو، 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج ملتوی کردیں گے تاہم حکمران جماعت ن لیگ نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا۔اْدھر شنگھائی کانفرنس کے موقع پر ڈی چوک میں احتجاج پر تحریک انصاف کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ گئی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…