پیر‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پابندی ہٹنے کے فوری بعد عمران خان سے بہن کی ملاقات کروانے کا حکم

datetime 11  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی ملاقات کروانے کا حکم دیدیا۔ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی بھائی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ایجنسیوں کی جانب سے سیریس سکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ دی گئی ہے، حکومت کی طرف سے اڈیالہ جیل حکام کوملاقاتوں پر پابندی کا کہا گیا ہے، سخت سکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کانفرنس کے دوران بند ہوں گی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہماری استدعا ہے بہن اور ایک ڈاکٹر کی ملاقات کرادی جائے، افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں،ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں لہٰذا انسانی بنیادوں پرصرف بہن اورایک ڈاکٹرکوملاقات کی اجازت دی جائے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا۔بعدازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیاکہ پابندی ہٹنے کے فوری بعد جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرائی جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی نورین نیازی کی درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ طے شدہ اصول ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، موجودہ صورتحال میں ایک قیدی کیلئے ملاقات کا راستہ بنانا دیگرقیدیوں کیساتھ تفریق ہوگی۔حکم میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کاؤنٹرٹیرر ازم اتھارٹی کا تھریٹ الرٹ اور حکومتِ پنجاب کاخط ازخودوضاحت کررہے ہیں، اس بات پراعتراض نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی لیڈرہیں،اْنکی صحت،حفاظت ضروری ہے، یہ بات نظراندازنہیں کی جاسکتی کہ سکیورٹی الرٹ کے باعث قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء ، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کیباعث لگائی گئی ہے۔



کالم



ٹھیک ہو جائے گا


اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…