ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم

datetime 10  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، درخواست خیبرپختونخوا حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے جمع کرائی تھی۔

درخواست میں وزارت قانون، داخلہ، ڈی جی رینجرز، ایف آئی اے، سی ڈی اے اور پولیس کو فریق بنایا گیا تھا جبکہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کو غیرقانونی طور پر سیل کیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کے پی ہاو?س سیل، سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینیکا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے، خیبرپختونخواہاو?س کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔ اس تناظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ غیرقانون کنسٹریکشن ہوئی، کچھ واجبات بھی باقی ہیں، پہلا نوٹس 2014 میں دیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے سی ڈی اے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی سیل کرنے کا آرڈر کروں گا، آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اس کو دیکھ لیں گے، اس طرح نہ کریں کہ لگے آپ کسی ٹارگٹ کررہے ہیں۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…