پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی مظاہرین سے جھڑپوں میں شہید کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ درج

datetime 8  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ جھڑپوں میں اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ نون میں درج کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں بیرسٹر سیف، عمر ایوب اور عامر مغل سمیت 500 نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تھانہ نون میں درج مقدمے میں اقدام قتل، اغوا، اور دہشت گردی سمیت 12 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ عامر مغل نے شرکا کے ساتھ مل کر کانسٹیبل عبد الحمید کو زبردستی پکڑ کر ان پر لاتوں، مکوں، ڈنڈوں اور پتھروں سے تشدد کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق عامر مغل اور ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے عبدالحمید کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔اس کے بعد ملزمان عبدالحمید کو بڈھانہ لنک روڈ پر بیہوشی اور زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔عبدالحمید کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…