بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال اور سوشل میڈیا پر ہلچل، یشما گل نے خاموشی توڑ دی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) گورنر ہائوس سندھ کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے عوامی اجتماع میں اداکارہ یشما گل کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔اس دوران اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال و جواب کے سیشن میں یشما نے اپنا سوال پوچھا، جس کے جواب میں نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔

تاہم، ان کے جواب سے لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔اجتماع کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں، سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

ذاکر نائیک کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کے جواب میں، یشما نے کہا کہ انہوں نے ذاکر نائیک کو ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا اور اس واقعے پر معذرت بھی کی کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…