بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں کا تصادم چیلنج قرار

datetime 28  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ متصادم ہو گا جو ایک ساتھ ہونا مشکل مرحلہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے حوالے سے سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پہلی مرتبہ پی ایس ایل اپنی ونڈو کے مطابق نہیں ہو گی، پی ایس ایل کی تاریخوں کو آگے لیجا نا پڑ رہا ہے، خوشی ہے کہ آئی سی سی کا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے ، کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان میں تمام 8 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ثمین رانا نے کہا کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں آئی پی ایل کے ساتھ تصادم ہو گا، آئی پی ایل کے ساتھ پی ایس ایل کا ہونا ایک مشکل مرحلہ ہے اور چیلنجنگ بھی ہے، ہمارے لیے یہ ایک نیا تجربہ ہو گا، اس وقت کہیں بھی اور کرکٹ نہیں ہو رہی ہو گی اور اس کا فائدہ یہ بھی ہو گا جو آئی پی ایل نہیں کھیل رہے ہوں گے وہ لمبے عرصے کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی ایس ایل کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کی تجویز کے حوالے سے ثمین رانا نے کہا کہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے بہتر فہرست دستیاب ہو تو اچھی بات ہے، اگر آئی پی ایل نہ کھیلنے والے ڈائریکٹ سائننگ کے لیے دستیاب ہوں گے تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…