حجرہ شاہ مقیم ( این این آئی )اوباش نے سسرال سے ناراض ہو کر میکے آئی 19سالہ دلہن کی عزت لوٹ لی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں شنیوال کے رہائشی صدیق کی 19سالہ بیٹی (ف) بی بی کی شادی کوڑے جوڑے گائوں میں ہوئی تھی جو کہ سسرال سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی گزشتہ روز اہل خانہ کام کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے کہ ملزم آصف لڑکی کو اکیلا پا کر درندگی پر اتر آیا اورمبینہ طورپر زبردستی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،شور پر قریبی لو گ آنے لگے تو ملزم فرار ہو گیا۔
این این آئی کے مطابق دوسرے واقعہ میں نواحی گائوں آبادی پاکستانی پل کے رہائشی محمد بوٹا کے اہل خانہ منچن آباد گئے ہوئے تھے جبکہ اسکی 8سالہ گونگی بہری بیٹی (ع) بی بی گھر پر اکیلی تھی جسے ہمسایہ ملزم طاہر بہانے سے اپنے گھر لے گیا اور مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا نے کی کوشش کرنے لگا کہ اسی دوران مشکوک جان کر قریبی لوگ پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا۔مقدمات درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔