ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے والے استاد کو 20 سال قید، 10 لاکھ جرمانے کی سزا

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولپور (این این آئی)عدالت نے بہاولپور میں کم سن طالبہ سے ریپ کی کوشش کرنے والے مدرسے کے استاد کو 20 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولپور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد عاشق نے گزشتہ روز گاؤں سوہانڑہ آرائیں میں 10 سالہ طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے مدرسے کے استاد کو سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور نے 20 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق ملک عثمان کی صاحبزادی قاری عبدالعزیز کے پاس قرآن پاک سیکھنے جاتی تھی تاہم 26 فروری 2023 کو وہ مدرسے سے وقت پر گھر نہیں پہنچی تو عثمان دیگر افراد کے ہمراہ مدرسے گیا۔استغاثہ نے بتایا کہ بچی کے والد قاری عبدالعزیز کے کمرے میں گئے تو دیکھا وہ ان کی کمسن بیٹی کو جنسی ہراساں کررہے تھے اور ان کا ریپ کرنے کی کوشش کررہے تھے جب کہ بچی نے اپنے والد کو بتایا کہ قاری کچھ عرصے سے اسے جنسی طور پر ہراساں کررہا تھا۔

پولیس نے عثمان کی شکایت پر مجرم کے خلاف تعزیرات پاکستان (پی پی سی) کی دفعہ بیـ377 کے تحت ایف آئی آر نمبر 122/23 درج کر کے گرفتار کر لیا۔جج نے یہ بھی حکم دیا کہ جرمانے کی ادائیگی میں کوتاہی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…