ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جسم سے باہر دل رکھنے والے 8دن کے بچے کا سرجری نہ ہونے کے باعث انتقال

datetime 26  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جسم سے باہر دل رکھنے والا 8دن کا بچہ سرجری نہ ہونے کے باعث انتقال کر گیا، انتہائی رسکی اور پاکستان میں پیڈیاٹریک کارڈک سرجنز کی کمی کے سبب بچے کی بروقت سرجری نہ ہو سکی۔اہلِ خانہ کے مطابق بچے کا دل پیدائشی طور پر جسم سے باہر تھا، بچے کو مختلف اسپتال لے کر گئے، بتایا گیا کہ بچے کا علاج ملک میں ممکن نہیں۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ برائے امراضِ قلب میں ہمیں بتایا کہ بچے کی سرجری بیرونِ ملک ہی ممکن ہے

۔قومی ادارہ امراضِ قلب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے بتایا کہ بچے کی سرجری یہاں ممکن تھی، ایسی 3 سے 4 سرجریز کر چکے ہیں، بچے کی سرجری سے متعلق اہلِ خانہ کو کس نے منع کیا تھا اس حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔دوسری جانب کنسلٹینٹ کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ جسم سے باہر دل رکھنے والے بچوں کے کیسز بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، پاکستان میں پیڈیاٹرک کارڈک سرجنز کی تعداد بہت کم ہے، پیڈیاٹرک کارڈک سرجنز کی کمی کی وجہ سے پیچیدہ سرجریز ملک میں ریفر نہیں کی جاتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…