نارووال(این این آئی)نارووال کے نواحی گائوں سنکھترہ میں گھریلو ناچاقی پر بہو نے پٹرول چھڑک کر گھر کوآگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو گئی۔
واقعے کے نتیجے میں قیمتی سامان اور زمینوں کے کاغذات جل کر راکھ ہوگئے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اہل خانہ اور محلے دار اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے لیکن آگ کی شدت کی وجہ سے زمینوں کے کاغذات سمیت قیمتی سامان جل کر راکھ ہو ہو گیا ۔