لاہور( این این آئی)جوہر ٹائون پولیس نے سیلون کی آڑ میں قائم قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر4 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر جوہر ٹائون سپاہ سیلون کی آڑ میں قائم قحبہ خانے سے گرفتار کیا گیا،ملزمان میں صفیہ ،فاطمہ، فروا، کلثوم ، منور حسین ،وشال اور بہادر علی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔