ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

مظفرگڑھ کی 3 بہنوں کا قتل، والدین کے راضی نامہ پر ملزم بری

datetime 14  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ میں 3 کم سن بہنوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے والے بھائی کو مقامی عدالت نے بری کردیا۔پولیس کے مطابق والدین نے راضی نامہ کرکے ملزم کی بریت کی راہ ہموار کی، ملزم نے اپنی گرفتاری کے بعد بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔مظفر گڑھ کی تھرمل کالونی میں تین بہنوں 7 سالہ ابیہہ، 8 سالہ زہرہ اور 11 سالہ عریشہ کی گلہ کٹی لاشیں انکے گھر سے متصل رہائشی کوارٹر سے برآمد ہوئی تھیں۔

واقعہ کے بعد پولیس نے تینوں مقتول بہنوں کے بھائی باسط کو گرفتار کیا تو اس نے بہنوں کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔واقعہ کے تقریباً سوا سال بعد ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمد آصف نے ملزم باسط کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پولیس کے مطابق والدین کی جانب سے اپنے بیٹے باسط سے راضی نامہ کیے جانے کے باعث مقامی عدالت نے ملزم کو بری کرنے کا آرڈر جاری کیا۔ دوسری جانب ڈی پی او مظفر گڑھ سید حسنین حیدر کے مطابق عدالت کے تحریری فیصلہ جاری ہونے کے بعد اس کا جائزہ لے کر فیصلے کیخلاف اپیل کا فیصلہ کیا جائیگا۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…