اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمن

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں،مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں ،کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرسکے۔ وہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ خیبر پختونخوا میں گورنرراج کی باتیں ہورہی ہیں،کیا ایسے حالات ہیں کہ راج لگے ۔

مولانا فضل الرحمن نے جواب دیاکہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں تاہم خیبر پختونخوا میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں،مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں ،کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرسکے،مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے افغانستان سے براہ راست بات چیت کے بیان کو جذباتی بات قرار دیدیا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ جذباتی باتیں ہی. حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے حوالے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کردی اور کہاکہ ہم نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضح کر دیا تھا۔ صحافی نے سوال کیاکہ یعنی جے یو ائی ووٹ نہیں کرے گی کسی آئینی ترمیم، عدلیہ کے حوالے سے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ظاہر ہے ہم نے اصلاحات کے حوالے سے جو تجاویز دی ہے اس حوالے سے کوئی چیز اتی ہے تو اس پر غور ہوگا ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…