منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے: فیصل واوڈا

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جیل ہی فائدے میں ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو ان کی کہانی ختم ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کے فائدے میں ہے، جیل توڑنے کی بات کرنے والے ان کی زندگی کی ضمانت کیسے دیں گے؟ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں دو بندوں کی جان ہے، مراد سعید چھپا ہوا کیوں ہے؟ وہ سامنے کیوں نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سارا ملبا بانی پی ٹی آئی پر ڈالیں گے، فیض حمید اور علی امین گنڈاپور کی باہمی گفتگو سامنے آ چکی ہے، گنڈا پور کے خلاف پرچہ کٹ چکا، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا گنڈاپور نے پہلے کہا کہ کسی کا باپ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار نہیں کر سکتا، اب وہی کہہ رہے ہیں کہ کسی کا باپ بھی ان کا ملٹری ٹرائل نہیں کر سکتا۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…