ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو صدر مرسی کی طرح جیل میں قتل کرنے کی اطلاع ملی ہے’علیمہ خان

datetime 12  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعوی کیا ہے کہ ان کے بھائی کو مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی طرح جیل میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ 2019 میں مرسی کی حراست میں ہونے والی موت کی طرح عمران خان کو جیل میں قتل کرنے کی سازش کی اطلاع ملی ہے۔انہوں نے مزید دعوی کیا کہ ان کے خاندان کو قابل اعتماد ذرائع سے یہ مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا خاندان اس سازش کے پیچھے والوں سے خطاب کرنا چاہے گا۔ تاریخ پر نظر ڈالیں اور سمجھیں کہ فرعونوں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ کیا ہوا جنہوں نے اسی طرح کی حکمت عملی اختیار کی۔ جنرل باجوہ کے دور میں وزیر آباد میں عمران خان کی جان پر حملے کی کوشش کی گئی۔ موجودہ آرمی چیف کے دور میں انٹر سروسز انٹیلی جنس نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا اور انہیں ختم کرنے کی تیاری کی تو وہ اب تک کیوں زندہ ہے؟ کیونکہ زندگی اور موت کا فیصلہ صرف اور صرف اللہ تعالی کے اختیار میں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی اور دنیا بھر کے مسلمان ہر روز ان کے لیے دعا کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں عمران خان سے پیار کرتے ہیں اور پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے متعدد قانونی چیلنجز کا سامنا کیا ہے لیکن تمام الزامات سے بری ہو چکے ہیں، پھر بھی وہ سلاخوں کے پیچھے ہیں۔علیمہ نے الزام لگایا کہ اس وقت اڈیالہ جیل پر آئی ایس آئی کا کنٹرول ہے، جہاں ان کے بھائی کو رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ ان کی رہائی کے لیے دعا کرنے والے لاکھوں لوگوں کو بتا سکتے ہیں کہ عمران خان کیوں سمجھتے ہیں کہ انہیں جیل میں ختم کرنے کا منصوبہ ہے، جیسا کہ انہوں نے مصر میں مرسی کے ساتھ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…