ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

11 سالہ بچی نے 34 دن میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )کم عمر ی میں آئی ٹی کی دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے والی مرحومہ ارفع کریم کے خاندان کی ایک اور بیٹی نے صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر کے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے فیصل آباد کی 11 سالہ ہانیہ کاشف کو اپنے دیگر حافظ بھائیوں کو دیکھ کر قرآن مجید زبانی یاد کرنے کا شوق پیداہوا تو ہانیہ نے دن رات ایک کیا اور صرف 34 روز میں مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا۔

ہانیہ کا کہنا کہ اس نے مسجد نبوی? میں اس مقصد کے لییخصوصی دعا کی تھی۔ہانیہ نے بتایا کہ میں نے ناظرہ کا آخری سبق مسجد نبوی ? میں پڑھا، جب میں نے حفظ شروع کیا میں نے پوری ایک صورت کرتے کرتے آدھا سپارا سنایا، 6 سپاروں تک پھر آدھا صبح اور آدھا شام کو اور پھر جب آخری دن تھا میرا میں نے 2 مکمل سپارے سنائے۔

ہانیہ کو قرآن مجید یاد کروانے والے حافظ عرفان الحق کا کہنا ہے کہ ان کے تدریس کے 40 سالہ دور میں ہانیہ پہلی اور واحد طالبہ ہے جس نے انہتائی کم مدت میں قرآن پاک حفظ کیا جوخود ان کے لیے بھی ایک اعزاز ہے۔صرف 34 دن میں قرآن مجید حفظ کرنے والی 11 سالہ ہانیہ کاشف کی خواہش ہے کہ وہ مذہبی اسکالر بن کر دین کے فروغ کے لییعظیم خدمات سرانجام دے۔



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…