منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسلام آباد،یونیورسٹی کے قریب سے منشیات فروش گرفتار، طلبہ کو فروخت کا اعتراف

datetime 7  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کی معروف یونیورسٹی کے قریب سے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں اسلام آباد میں ایک کارروائی کے دوران معروف یونیورسٹی کے قریب سے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی کے مین گیٹ کے قریب گاڑی کی تلاشی لی گئی، جس کی سیٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی 1.2 کلو گرام چرس اور 151 گرام آئس برآمد کرلی گئی جب کہ ملزم نے تفتیش کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کا پھیلاؤ نوجوانوں اور معاشرے کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ اے این ایف کا منشیات کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پر پْرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…