اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد،پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری، 41 شرائط عائد

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 ستمبر کے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا تاہم نوٹی فکیشن میں 41 شرائط عائد کی گئی ہیں۔وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط عائد کی گئی ہیں۔نوٹی فکیشن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے نقشے جاری کیے گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کے لیے الگ روٹ جاری کیے گئے ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کردیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جلسے کا آغاز 4 بجے اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، جلسے کی اجازت ہوگی لیکن کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے جب کہ آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے اور ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…