پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسراسمندری محفوظ علاقہ قراردے دیا گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسراسمندری محفوظ علاقہ قراردے دیا گیا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے چرنا آئی لینڈ کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر حکومت بلوچستان کو سراہا، بلوچستان کی کابینہ نے چرنا آئی لینڈ کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا ایم پی اے قرار دینے کی منظوری دی۔اس سے قبل حکومت بلوچستان نے جون 2017میں استولا جزیرہ کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دیا تھا، چرنا جزیرہ، آسٹولا جزیرہ کی طرح پاکستان کے ان محدود سمندری علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مرجان کا مسکن ہے، اسے حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ سپاٹ کہا جاتا۔

چرنا جزیرے کو بڑے پیمانے پر اسکوبا ڈائیونگ، اسنارکلنگ، کلف جمپنگ، جیٹ اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، چرنا جزیرہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق چرنا جزیرے میں سمندری ماحولیاتی نظام اور متنوع جنگلی حیات کو بہت سی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں جن میں پاور پلانٹس کی ترقی، سنگل پوائنٹ مورنگ، قریبی علاقے میں آئل ریفائنری کے ساتھ ساتھ تفریحی سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…