اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں میں بند موٹرسائیکلز فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق واقعہ پر ایس ایس پی ارسلان شاہزیب نے 2 اہلکاروں کو نوکری سے بر طرف کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 60 کے قریب موٹر سائیکل فروخت کیے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں ملوث پایا گیا ہے۔