جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سردار اختر جان مینگل سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ، استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

datetime 4  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سردار اختر جان مینگل سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی نے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان،سابق اسپیکر اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین یوسفزئی، عامر ڈوگر اور رؤف حسن شامل تھے۔تحریکِ انصاف کے وفد نے سردار اختر مینگل کو استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی۔پی ٹی آئی نے کہاکہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

پی ٹی آئی کے وفد نے اختر مینگل کو پارلیمنٹ کے اندر جدوجہد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ واپس لے کر پارلیمنٹ کے اندر رہتے ہوئے مشترکہ جدوجہد کریں۔اپوزیشن رہنماؤں نے بلوچستان کے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ موجودہ حکومت نے قومی اسمبلی کو ربڑ سٹیمپ بنا دیا۔

اپوزیشن نے کہاکہ بار بار بلوچستان کے مسائل پر بات کی مگر حکومت کی طرف سے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔ عمر ایوب نے کہاکہ موجودہ اسمبلی شدید سینسر شپ کا شکار ہے،بلوچستان کے حالات سنگین نوعیت کے ہیں۔سر دار اختر مینگل نے کہاکہ بلوچستان کے اصل مسائل کوئی سمجھنا ہی نہیں چاہتا،بلوچستان کے مسئلے پر سیر حاصل بحث ہونی چاہیے۔عمر ایوب نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…