منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

2 شادیاں کر رکھی ہیں ،دونوں شادیاں لو میرج ہیں’فواد چوہدری

datetime 4  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور دونوں شادیاں لو میرج ہیں،ملک میں اس وقت سیاست ہو ہی نہیں رہی ہے، جب سیاست ہو گی تو سیاسی طور پر متحرک بھی نظر آئوں گا، فی الحال اپنے ایک تعلیمی پروجیکٹ میں مصروف ہوں۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ سال میں نے سوئمنگ اور جم بہت کیا تھا، اب یہ روٹین چھوڑ دی ہے۔

ڈرائیونگ کا بالکل شوق نہیں ہے، میں گاڑی نہیں چلاتا نہ مہنگی ترین گاڑیاں رکھنے کا شوق ہے، گھومنے کا بہت شوق ہے، میں نے ساری دنیا گھوم رکھی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میں کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں، آلو، دال اور گوشت سے بنی غذائیں بہت شوق سے کھاتا ہوں، میں خود کچھ پکا نہیں سکتا مگر سب سے چھوٹی بیٹی کے کہنے پر اب سوچ رہا ہوں کہ کوکنگ کروں۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے بتایا کہ میں نے دو شادیاں کی ہیں، دونوں محبت کی شادیاں ہیں، تیسری کا کوئی ارادہ نہیں ، میری تین بیٹیاں ہیں۔پاکستان کی نواجوان نسل کو پیغام دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مایوس نہ ہوں، ایک نہ ایک دن حالات ضرور ٹھیک ہوں گے، مشکل کے کچھ ماہ یا سال ہیں پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…