منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب تک 9مئی کا حساب نہیں ہوتا کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے،خواجہ آصف

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جب تک 9مئی کا حساب نہیں ہوتا کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے،پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مذاکرات سے انکاری ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے این آر او کیلئے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

پیر کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں این آر او لینے کے طعنے دینے والے اس وقت خود این آر او مانگ رہے ہیں، ان کا ایک پارٹی لیڈر رئوف حسن ہاتھ جوڑ کر این آر او مانگ رہا ہے، کل بھی ان کا اس حوالہ سے بیان آیا ہے، بانی پی ٹی آئی بھی جیل سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بیانات دے رہا ہے، وہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات سے انکاری ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، کیا محمود خان اچکزئی اسٹیبلشمنٹ سے ان کی جگہ مذاکرات کریں گے؟ اس حوالے سے محمود خان اچکزئی کا موقف بھی آنا چاہئے، بانی پی ٹی آئی یہاں بیٹھی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ جن کی گود میں انہوں نے پرورش پائی وہ گود بار بار یاد آتی ہے جبکہ یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ ایک نیا نظام اور نئی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں تو ضرور کریں لیکن بار بار محمود خان اچکزئی کا مذاکرات کیلئے نام دے رہے ہیں تو یہ پہلے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے کس سے مذاکرات کرنے ہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں سے یہ مذاکرات سے انکار ی ہیں، ہمارا ان کیساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے، یہ موجودہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ سے ریلیف چاہتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…